ممبئی : بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ ان کے فلاحی ادارے کی تشہیرکو لوگ فلم کی تشہیر سمجھ بیٹھے ہیں۔
ایک انٹرویو میں دپیکا کا کہنا تھا کہ وہ ڈپریشن کے مرض سے گزر چکی ہیں اور اب ان کا ڈپریشن کافی حد تک بہتر ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام لوگوں کے لیے ڈپریشن کا فلاحی ادارہ بنا رہی ہیں جو اس تکلیف دہ مرض میں مبتلا ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ جب وہ اپنے ڈپریشن کے ادارے کی پروموشن کر رہی تھیں تو لوگ سمجھے کہ یہ کسی فلم یا دوائی کی پروموشن ہو رہی ہے ۔لیکن انھوں نے ہمیشہ لوگوں کی مدد کرنا چاہی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دو ہزار پندرہ ان کے لیے بہترین سال رہا ہے۔اس سال ان کی تین فلمیں ریلیز ہوئی ہیں اور تینوں ہی فلموں نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا ہے۔