شائع 28 نومبر 2016 08:34am

ارشد خان کا کامیابی کی جانب ایک اور قدم

چائے کے معمولی اسٹال  سے کامیاب ماڈل تک کا سفر بلاشبہ ہر کسی کے حصے میں نہیں آتا یہ ارشد خان کی  خوش قسمتی ہے کہ  انہیں اتنا بڑا موقع ملا۔

گہری نیلی آنکھوں کی بدولت ارشد  شہرت تو پہلے ہی حاصل کرچکے تھے اب ان کی کامیابیوں کا سفر بھی شروع ہو چکا ہے،آن لائن شانگ ویب سائٹ کیلئے  ماڈلنگ کنٹریکٹ کے بعد ارشد خان نے  برائیڈل کٹیور ویک 2016 میں ریمپ پر واک کرکے سب کے ہوش اُڑادئیے۔

  ارشد نے برطانیہ  سے تعلق رکھنے والے برانڈ  زیگی مینز وئیر کے شو اسٹا پر کے طور   پر ریمپ پر واک کی،ان کے اس انداز نے سب کے دل جیت لئے۔

یہ بھی پڑھیئے:پاکستان کا پُر کشش ترین چائے والا

ارشد ریمپ پر گولڈن جیکٹ  اور پلین ٹراؤزر کے ساتھ سب سے منفرد لگ رہے تھے ،جبکہ نیوی گولڈ  شارٹ شیروانی  میں وہ کسی پروفیشنل ماڈل سے کم نظر نہیں آئے۔

واضح رہے کہ 18 سالہ ارشد خان  نے سوشل میڈیا پر نہ صرف پاکستان میں بلکہ پاکستان سے باہر بھی راتوں رات شہرت حاصل کرکے سب کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:چائے والے نے کیرئیر کا پہلا اشتہار حاصل کرلیا

خیال رہے کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فوٹو گرافر  جویریا علی نے  اتوار بازار میں چائے کے اسٹال پر ارشد خان کی تصویر کھینچ کر انسٹا گرام پر شئیر کی تھی  جہاں سے یہ تصویر وائرل ہوئی اور پاکستان شو بز انڈسٹری میں ایک  اورپُرکشش ماڈل   کا اضافہ ہوگیا۔

Read Comments