شائع 06 جنوری 2016 06:55am

دل والے باجی راﺅ سے جیت گئے

ممبئی:سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم باجی راﺅ مستانی اور روہت شیٹھی کی دل والے گزشتہ سال ایک ہی دن ریلیز ہوئی تھیں اور دل والے نے ریلیز کے پہلے ہی دن باجی راﺅ کو مات دے دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق دل والے اور باجی راﺅ کے درمیان شروع سے کانٹے کا مقابلہ تھا ،ریلیز سے پہلے کہا جارہا تھا کہ یہ دونوں فلمیں ایک دوسرے کو زبردست ٹکر دیں گی۔

فلم کی ریلیز کے پہلے ہی دن دل والے نے سنجے کی باجی راﺅ کو مات دے دی تھی لیکن اب ریلیز کے کافی دن بعد بھی فلمی پنڈتوں کو کہنا ہے کہ باجی راﺅ دل والے کے آگے نہ چل سکی۔

ایک اخباری جریدے کے مطابق باجی راﺅ مستانی نے اب تک تین سو اکیس کروڑ کا بزنس کیا ہے جبکہ کنگ خان کی دل والے تین سو پچاس کروڑ کے ساتھ اب بھی آگے ہے۔

واضح رہے کہ باجی راﺅ مستانی میں بولی وڈ کے بڑے اداکار رنویر سنگھ،دیپیکا پاڈوکون اور پریانکا چوپڑا شامل ہیں جبکہ دل والے میں بولی وڈ کی مشہور جوڑی شاہ رخ کاجول نے پانچ سال بعد ایک بار پھر اپنا جلوہ بکھیرا ہے،اس کے علاوہ اس میں ورون اور کیرتی سونن بھی شامل ہیں۔

Read Comments