شائع 02 دسمبر 2016 05:57am

اس تصویر میں آپ کو کون سی چیز دیکھائی دی؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ تصویر آپ کے مزاج کے بارے میں بہت کچھ بتاتی  ہےاور آپ کی زندگی کے حوالے سے بھی اس تصویر میں کئی راز پوشیدہ ہیں۔

اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ آپ کو  اس میں کیا  نظر آیا؟

٭ دھماکہ

٭ دو ہاتھ

٭ درخت

٭ کچھ بھی نہیں

دھماکہ

اگر آپ کو اس تصویر میں دھماکہ یا دھواں نما کوئی چیز دیکھائی دی ہے تو اس کا مطلب آپ بہت پختہ سوچ کے مالک ہیں اور یہ چیزآپ کی مختلف موقعوں پر مدد کرتی ہے۔

آپ میں کئی تخلیقی صلاحیتیں موجود ہیں جن کو آپ مختلف سرگرمیوں میں استعمال کرتے ہیں ، ایسا بھی ممکن ہے کہ  آپ میں یہ پوشیدہ صلاحیتیں موجود ہیں لیکن آپ ان کو سب سے سامنے ظاہر نہیں کرتے۔

اگر آپ کو بچپن میں ڈرائنگ اور گانے گانے کاشوق تھا تو اس شوق کو جاری رکھیں اور اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے گزاریں۔

دو ہاتھ

اگر آپ کو تصویر میں دو ہاتھ نظر آئے ہیں تو آپ کے خیالات یا سوچنے کی صلاحیت بہت پختہ ہے لیکن اس کے ساتھ آپ بعض اوقات کچھ چیزوں میں منطق بھی تلاش کرتے ہیں۔

آپ اپنی  آنکھوں دیکھے حال پر یقین کرتے ہیں، اس کے علاوہ آپ کے واضح تصورات کے باعث لوگ آپ سے مشورے لیتے ہیں اور اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔ سمجھداری اور تیز دماغی آپ کو کئی مشکل اور پیچیدہ صورت حال سے نکلنے میں مدد دیتی ہے۔

آپ کبھی بھی گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتے بلکہ مشکل صورت حال میں خود کو بھی سنبھال لیتے ہیں اور دوسروں کو بھی پرسکون کرنے کا فن آپ میں موجود ہے۔ آپ کی مضبوط شخصیت کے باعث لوگ آپ سے بےحد متاثر ہوجاتے ہیں۔

درخت

آپ ایک بہت اچھے مشاہد ہیں اور آپ ہر چیز کو بہت گہرائی سے مطالعہ کرتے ہیں کہ کوئی بھی چیز آپ سے پوشیدہ نہیں رہتی۔ اس کے علاوہ آپ اپنے ارد گرد موجود لوگوں کے موڈ کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں۔

اگر آپ کو کسی شخص سے کوئی معلومات حاصل کرنی ہوتی ہے تو آپ صحیح وقت کا انتظار کرتے ہیں اور بہت سمجھداری سے سارا معاملہ لے کر چلتے ہیں۔

کچھ نہیں

اگر آپ کو اوپر دی گئی تصویر میں کچھ بھی نظر نہیں آیا تو  آپ دماغی طور پر بہت تھکن کا شکار ہیں۔ آپ مشکل کاموں کو سلجھانے میں بہت دقت محسوس کرتے ہیں۔ آپ چیزوں کو سمجھنے میں دیر لگاتے ہیں۔ اپنے آپ کو مشکل حالات سے نکالنے کےلئے کچھ نئی سرگرمیاں تلاش کریں۔

Read Comments