اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2016 07:29am

بولی وڈ کی مشہورومعروف اداکارہ کے گھربیٹے کی پیدائش

ممبئی:بھارتی ٹی وی کے مشہور ڈرامے "کسوٹی زندگی کی" سے مقبول ہونے والی مشہور اداکارہ شویتا تیواری والدہ بن گئیں،ان کے گھر بیٹے نے جنم لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماں بیٹا دونوں صحت مند اور تندرست ہیں،شویتا ممبئی میں واقع  سریا چائلڈ  کئیر اسپتال میں داخل تھیں جہاں سے ان کے شو ہر ابھی نو کوہلی انہیں  آج گھر لے آئیں گے۔

ابھی نو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں والدین بننے پر بیحد خوش ہیں اور اب  اپنے بیٹے کا خوبصورت نام رکھیں گے۔

واضح رہےکہ ابھی نو اور شویتا 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ، یہ دونوں کا پہلا بچہ ہے ۔

خیال رہے کہ بگ باس  سیزن 4 کی فاتح  شویتا  کی ابھی نو کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے،جبکہ ان کی پہلی شادی شوبز سے تعلق رکھنے والے ناکام اداکار راجا سے ہوئی تھی جس سے ان کی  ایک 15 سال کی بیٹی پلک ہے۔

بشکریہ:انڈین ایکسپریس

Read Comments