شائع 03 دسمبر 2016 04:10pm

امریکی گلوکارہ کی سلمان احمد کو گانے کی پیشکش

نیویارک : پاکستان کے نامور بینڈ جنون کے بانی سلمان احمد کا ایک مشہور امریکی مداح سامنے آگیا ، آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکارہ نے سلمان احمد کوٹوئٹرپیغام میں اپنے ساتھ گانے کی آفرکردی۔

امریکی آسکر ایوارڈ یافتہ  گلوکارہ میلیسا ایتھریج نےگلوکار سلمان احمد کو پرفارم کرنے کی خصوصی دعوت دے ڈالی۔

میلیسا ایتھریج نے سماجی رابطے کی ویب  سائٹ ٹوئٹر پرسلمان احمد کوکہا کہ اگر وہ دس دسمبر تک امریکا میں ہیں تونیوجرسی میں رنگ دی بیلز گانے پر ان کے ساتھ پرفارم کریں۔ انہوں نے سلمان احمد کو آئی لوویو برادربھی کہا۔

سلمان نےبھی میلیسا کے پیغام کا گرم جوشی سے جواب دیا اور کہا کہ  انہیں رنگ دی بیلز ساتھ گانے میں مزہ آئے گا۔سلمان احمد اس سے قبل دوہزار سات میں اوسلو میں نوبل انعام کے کنسرٹ میں میلیسا سے مل چکے ہیں۔

دونوں گلوکاروں نے رنگ دی بیلز گانا تحریر کیا تھا جسے میلیسا نے دوہزار آٹھ  میں جاری ہونے والی البم 'میری  کرسمس' میں شامل کیا تھا۔

Read Comments