شائع 05 دسمبر 2016 05:54am

ایشوریا کی خودکشی کی کوشش کو چھپانے کے پیچھے کیا وجہ ہے؟

ممبئی:گزشتہ دو دن پہلے آنے والی دھماکہ خیز خبر کہ بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابقہ ملکہ حسن ایشوریا رائے نے خودکشی کی کوشش کی ہے نے اُن کے مداحوں کے ساتھ  میڈیا کو بھی ہلا کر رکھ دیا تھا۔

ایشوریا کی جانب سے اتنا بڑا قدم اٹھانے کے پیچھے  ان کے سسرال والوں کے ساتھ  جھگڑا  بتایا جارہا ہے،بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق  حال ہی میں فلم "اے دل ہے مشکل"کیلئے ایشوریا اور رنبیر کا ایک میگزین کیلئے کیا گیا فوٹو شوٹ اس جھگڑے کی بنیا دبنا۔

اس فوٹو شوٹ کو لے کر بچن فیملی  بہت ناراض ہوئی اور خوب بحث کی،اس جھگڑے سے ایشوریا اتنی تنگ آگئیں کہ خودکشی کرنے کی کوشش کرڈالی۔

رپورٹس کے مطابق بچن  فیملی نے اس خبر کو میڈیا سے چھپانے کی کوشش  کرتے ہوئے ڈاکٹر کو اپنی بہو کا علاج  کروانے کیلئے گھر پر ہی بلالیا۔

دوسری جانب خودکشی کی اس کوشش کو محض افواہ قرار دیا جارہا ہے ،بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ایشوریا نے خودکشی کی کوشش نہیں کی وہ اپنے گھر میں بالکل خو ش ہیں۔

اس کہا نی کے پیچھے کی حقیقت کیا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن  یہ بھی سچ ہے کہ فلم میں ایشوریا اور رنبیر کے متنا زعہ سین پر ابھیشیک کے ساتھ پوری بچن فیملی اپنی بہو سے نا را ض تھی۔

Read Comments