ممبئی:بھارتی ٹی وی کے مشہور ترین ڈرامے "یہ ہیں محبتیں"کے ذریعے سب کے دلوں پر راج کرنے والے کرن پٹیل کو" ٹی وی کا شاہ رخ خان" قرار دیا جاتا ہے۔
لیکن کرن خود کو کنگ خان کا سب سے بڑا مداح قرار دیتے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ جب مداح انہیں ٹی وی کا شاہ رخ خان کہتے ہیں تو انہیں بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں شاہ رخ خان کی پوجا کرتا ہوں اسلئے نہیں کہ وہ سُپر اسٹار ہیں بلکہ اسلئے کہ انہو ں نے ٹی وی سے شروعات کی اور آج وہ شہرت کی اس بلندی پرموجود ہیں جہاں جانے کا ہر انسان خواب دیکھتا ہے۔
وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے"چاند تارے توڑ لاؤں"گانا گایا اور یہ گانا سچ ثابت ہوگیا اور خان کی زندگی کی حقیقت بن گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں شوبز انڈسٹری میں قسمت بہت بڑا کردار اداکرتی ہے لیکن اس کے ساتھ محنت اور لگن بھی بہت ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کچھ لوگوں نے مشورہ دیا تھا کہ میں فلموں میں کام کروں لیکن ایک انسان جو ہفتے کے ساتوں دن ڈیلی سوپ میں مصروف ہوتا ہے وہ فلموں کیلئے کس طرح وقت نکال سکتا ہے۔
کرن کا فی الحال فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ان کے ٹی وی کے کام کو نوٹس کیا جائے۔
بشکریہ:ہندوستان ٹائمز