شائع 05 دسمبر 2016 07:28am

لولیا کی زندگی میں سلمان کی جگہ مشہور گلوکار نے لے لی

ممبئی: گزشتہ ایک برس سے سلمان خان  کی گہری دوست لولیا وینتر بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہیں،دونوں کے بارے میں یہاں تک کہا جارہا تھا شاید یہ ہی وہ لڑکی ہیں جن سے سلمان خان کی شادی ہو جائے،لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

تاہم لولیا ا یک بار پھرخبروں کی زینت  بن گئیں لیکن اس بار سلمان خان  کے حوالے سے نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ،گزشتہ کافی عرصے سے یہ افواہیں سرگرم تھیں کہ  لولیا بہت جلد دبنگ خان کے ساتھ بولی وڈ فلم میں جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔

لیکن اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ  لولیا اداکاری میں نہیں بلکہ گلوکاری میں اپنی صلاحیتیں آزمائیں گی،وہ بہت جلد بولی وڈ کے معروف اداکار ،کمپوزر اور سنگر ہمیش ریشمیا کے ساتھ  اپنے پہلے البم میں گانا گاتی نظرآئیں گی۔

ایک تقریب میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے لولیا کا سلمان کے بارے میں کہنا تھا کہ "وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں ،اس سے زیادہ میں کیا کہوں؟وہ ہر اس انسان کے بہترین دوست بن جاتے ہیں جو ان سے ملتا ہے۔ان کا دل بہت اچھا ہے جس میں ہر کسی کیلئے جگہ ہوتی ہے۔"

سلمان کے ساتھ شادی کے حوالے سے کیے جانے والے سوال کو گول کرتے ہوئے انہوں نے بھارت سے وابستگی اور محبت   کے بارے میں تقریر کرڈالی۔

ان کی باتوں سے صاف ظاہر ہے کہ سلمان لولیا سے شادی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

بشکریہ:انڈیا ٹائمز ڈاٹ کام

Read Comments