Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
گلگت : گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لوگوں نے گرم خوراک لغمن کا استعمال بڑھا دیا،یاک کے گوشت اورگرم مصالحوں سے تیار یہ غذا سردی سے بچانے میں مددگار ہے۔گلگت بلتستان میں برف باری اور بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔لوگوں نے سردی کی شد ت کو کم کرنے کیلئے یاک کے گوشت اورگرم مصحالوں سے تیار کردہ خصوصی غذا لغمن کا استعمال بڑھا دیا خواتین سردیوں میں لغمن کی ڈش کی تیاری کیلئے خصوصی اہتمام کرتی ہیں اور اس ڈش کو بچے ، بڑے سبھی ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔ریسٹورنٹس اورہوٹلوں میں بھی لغمن تیار کی جاتی ہے سردیوں میں گرم خوراک کے بغیر سخت سرد موسم کا مقابلہ کرنا مشکل ہے،یہی و جہ ہے کہ گرم خوراک کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔خون جما دینے والی سردی سے جہاں لوگوں کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں وہیں انہیں سردی سے بچاو¿ کیلئے اضافی اخراجات بھی اٹھانا پڑتے ہیں۔
گلگت : گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لوگوں نے گرم خوراک لغمن کا استعمال بڑھا دیا،یاک کے گوشت اورگرم مصالحوں سے تیار یہ غذا سردی سے بچانے میں مددگار ہے۔گلگت بلتستان میں برف باری اور بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
لوگوں نے سردی کی شد ت کو کم کرنے کیلئے یاک کے گوشت اورگرم مصحالوں سے تیار کردہ خصوصی غذا لغمن کا استعمال بڑھا دیا
خواتین سردیوں میں لغمن کی ڈش کی تیاری کیلئے خصوصی اہتمام کرتی ہیں اور اس ڈش کو بچے ، بڑے سبھی ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔
ریسٹورنٹس اورہوٹلوں میں بھی لغمن تیار کی جاتی ہے سردیوں میں گرم خوراک کے بغیر سخت سرد موسم کا مقابلہ کرنا مشکل ہے،یہی و جہ ہے کہ گرم خوراک کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔
خون جما دینے والی سردی سے جہاں لوگوں کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں وہیں انہیں سردی سے بچاو¿ کیلئے اضافی اخراجات بھی اٹھانا پڑتے ہیں۔