شائع 05 دسمبر 2016 06:26pm

ویرات کوہلی کا انوشکا کے ہمرا بھنگڑا

گوا: بھارتی ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی اپنی بلے بازی کا لوہا منواچکے ہیں اور ان کو کارکردگی کے باعث میچ وننگ پلیئر بھی قرار دیا جاتا ہے، اب ویرات کوہلی کا ایک اور ٹیلنٹ بھی انکے مداحوں کے سامنے ابھر کر آرہا ہے کہ وہ بہت اچھے ڈانسر بھی ہیں۔

گوا میں کرکٹر یووراج سنگھ اور اداکارہ ہیزل کیچ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں اور دونوں کی شادی کی تقریب میں کئی بڑی شخصیات ،فنکاروں اور کرکٹرز نے شرکت کی ہے جن میں کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما بھی شامل ہیں۔

تقریب کی خاص بات  یہ رہی کہ اس میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے بھنگڑا ڈالا اور حاضرین کو اپنے جانب متوجہ کرلیا۔

ویڈیو میں جوڑے کو ایک ساتھ میچنگ ڈریس پہنے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ جوڑی کا بھنگڑا ڈانس دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

News Courtesy : bollywoodlife.com

https://www.youtube.com/watch?v=wyzjyC__Vn0

Read Comments