Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی پر پاکستان کو تشویش ہے، دونوں ممالک کے تنازع سے امت مسلمہ کو شدید خطرات ہیں، پاکستان معاملہ حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ شدید کشیدگی کے بعد پاکستان کا پالیسی بیان بالآخر آ گیا،مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنازعہ سے امت مسلمہ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پر پاکستان کو شدید تشویش ہے، اور اس صورتحال سے دہشت گرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔سرتاج عزیز کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ماضی میں بھی متعدد بار سفارتی تعلقات منقطع ہوئے ہیں۔
اسلام آباد:مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی پر پاکستان کو تشویش ہے، دونوں ممالک کے تنازع سے امت مسلمہ کو شدید خطرات ہیں، پاکستان معاملہ حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ شدید کشیدگی کے بعد پاکستان کا پالیسی بیان بالآخر آ گیا،مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنازعہ سے امت مسلمہ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پر پاکستان کو شدید تشویش ہے، اور اس صورتحال سے دہشت گرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔سرتاج عزیز کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ماضی میں بھی متعدد بار سفارتی تعلقات منقطع ہوئے ہیں۔