دنیا بھر میں کشمیر ی حق خودارادیت منارہے ہیں
مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری آج حق خودارادیت کا دن منا رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے مظاہروں کو روکنے کیلئے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا۔
پانچ جنوری انیس سو انچاس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کے حق میں قرار داد منظور کی تھی تاہم بھارت نے آج تک اس قرار داد پر عمل درآمد نہیں ہونے دیا۔کشمیری عوام پچھلے چونسٹھ برس سے اس دن کو مناتے ہیں اور کشمیر کے مسئلے کا حل پرامن انداز میں چاہتے ہیں۔
Read Comments