شائع 07 دسمبر 2016 07:32am

یہ مکسچر کھائیں اور سفید بالوں کو پھر سے کالا بنائیں

جب لوگوں کے بال سفید ہوجاتے ہیں تو ان کا یہ خیال ہوتا ہے کہ اب ان کے بال صرف ڈائی کرنے سے ہی کالے ہوسکتے ہیں۔

اکثر لوگ ہیئر ڈائی لگا کر عاجز آجاتے ہیں اور اگر وہ اپنے بال ڈائی نہ کریں تو اس سے بال اور خراب اور برے لگنے لگتے ہیں۔

لیکن اب ان لوگوں کو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے کیونکہ  آپ ہیئر کلر لگائے بغیر بھی اپنے بالوں کو کالا کرسکتے ہیں اور ساتھ ان کو مضبوط اور گھنا بھی بناسکتے ہیں۔

فلیکس بیج اس معاملے میں آپ کے لئے بہت مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس کے ذریعے آپ اپنے سفید بالوں کو پھر سے کالا بنا سکتے ہیں اور اگر آپ کو بال گرنے کی شکایت ہے تو اس کےلئے بھی یہ بیج بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔

فلیکس بیج کے ذریعے آپ ڈرنک بناکر استعمال کریں تو اس سے آپ کے کالے بال واپس آسکتے ہیں اور آپ کو ہیئر کلر سے نجات مل سکتا ہے۔ اس ڈرنک یا مکسچر کو بنانے کےلئے اجزاء درج ذیل بیان کیے جارہے ہیں۔

:اجزاء

فلیکس بیج            2  کھانے چمچے

لیموں کا رس         2 کھانے کے چمچے

لہسن کا جوا          1 عدد

شہد                   4 کھانے کے چمچے

:ترکیب

٭ سب سے پہلے بلینڈر میں لیموں کا رس اور لہسن ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔

٭ اب اس میں شہد اور فلیکس بیج ڈال کر دوبارہ اچھی طرح بلینڈ کریں۔

٭ اس مکسچر کو ائیر ٹائٹ جار میں رکھ کر ایک ہفتے تک استعمال کرسکتے ہیں۔

اس مکسچر کو دن میں 3 بار ہر کھانے سے قبل کھائیں۔ کھانے سے قبل 1 چمچہ کھالیں اور اپنے سفید بالوں کو پھر سے کالا ، مضبوط اور گھنا بناسکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

 http://eleganceandbeautyreviews.com/  :بشکریہ

Read Comments