شیخوپورہ :نوجوان کی مبینہ ہلاکت پر لواحقین کا احتجاج
شیخوپورہ کے نواحی گاوں کھوئیاں والا میں محنت کش کے بیٹے سلامت علی کی پولیس کے ہاتھوں مبینہ طور پر ہلاکت کیخلاف لواحقین اور اہل محلہ نے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔لواحقین کے مطابق پولیس چوکی جیون پورہ نے چند دن پہلے چھاپہ مارکر انکے بیٹے سلامت علی کو گھر سے حراست میں لیا۔اور اس پر ڈکیتی کا الزام لگاکر ضمانت کیلئے ایک لاکھ روپے کی رقم کا مطالبہ کیا۔
ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر سلامت علی کو مبینہ طور پر تین روز بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس پر وہ ہلاک ہوگیا،۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ بے گناہ بیٹے کو مارا گیا،اب اسکی لاش بھی حوالے نہیں کی جا رہی ہے۔
مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مبینہ تشدد سے ہلاک ہونیوالے سلامت علی کی لاش انکے حوالے کی جائے۔اور اعلٰی حکام واقعے کا نوٹس لیکر انصاف کی فراہمی ممکن بنائیں۔