مشہور اداکاروں کی حقیقی زندگی کے غیر معروف ہیرو
ممبئی:بولی وڈ میں آج کل اسٹار کڈز (آریان خان،جھانوی کپور،سارہ علی خان وغیرہ )کی بہت شہرت ہے،یہ تمام شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں کے بچے ہیں جنہیں ان کے والدین کی مقبولیت کے باعث بہترین میڈیا کوریج ملتی ہے۔ لیکن بولی وڈ میں چند اداکار ایسے بھی ہیں جن کے والدین شوبز کی چکا چوند سے دور ایک عام شخصیت ہیں لیکن اپنے بچوں کی کامیابی کے پیچھے ان کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ یہاں ایسے ہی اداکاروں کے متعلق فہرست پیش کی جارہی ہے۔ انوشکا شرما انوشکا شرما بولی وڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں سے ایک ہیں،انہیں اپنے والداجے کمار شرما کی بہت سپورٹ حاصل ہے،اجے کمار ملٹری آفیسر ہیں۔ کنگنا رناوت بولی وڈ کوئین کے نام سے مشہور اپنی خوبصورتی سے سب کو دیوانہ بنانے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم انڈسٹری میں مقام حاصل کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے ، اس محنت میں ان کے والد امر دیپ رناوت کا بہت بڑا ہاتھ ہے،امردیپ پیشے کے اعتبار سے بزنس مین ہیں۔ کیرتی سونن معروف اداکارہ کیرتی سونن بہت کم عرصے میں بولی وڈ میں ایک الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں ،ان کے والدراہول سونن چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔ شاہ رخ خان بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے والد تاج محمد خان کا شوبز سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا،وہ ایک بز نس مین تھے لیکن ان کے بیٹے شاہ رخ خان آج پوری دنیا میں پہچانے جاتے ہیں۔ ودیا بالن بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کی مالک اداکارہ ودیا بالن کے والد ڈی جی کیبل کے ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ ہیں۔ ہما قریشی فلم بدلہ پور اور دیڑھ عشقیہ کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ہما قریشی کے والدسلیم قریشی ریسٹورنٹ کے مالک ہیں،بھارت میں ان کے ریسٹورنٹ کی کئی چین ہیں۔ اجے دیوگن