فلم رئیس کے ٹریلر نے آتے ہی دھوم مچادی
ممبئی:بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ اور پاکستانی کوئین ماہرہ خان کی پہلی فلم "رئیس"کا ٹریلر طویل انتظار کے بعد بالآخر ریلیز کردیا گیا،2 منٹ 46 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں ایکشن،رومینس اور اداکاروں کی جاندار پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو دیوانہ بنادیا ہے۔ گزشتہ کافی عرصے سے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ٹریلر سے ماہرہ خان کو آؤٹ کردیا گیا ہےلیکن ٹریلر میں ان کی موجودگی نےماہرہ کے مداحوں میں بے پناہ خوشی دوڑادی ہے۔ پورے ٹریلر میں کنگ خان بھرپور ایکشن میں نظر آرہے ہیں بلاشبہ یہ شاہ رخ خان کی یاد گار فلموں میں سے ایک فلم ہوگی جس میں وہ روایتی کردار نبھانے کی بجائے کچھ منفرد کرتے نظر آرہے ہیں۔