طیارہ حادثہ: جنید جمشید کا نام مسافروں کی فہرست میں شامل
اسلام آباد: مشہور سابق گلوکار اور سیلبریٹی جنید جمشید کا نام بدھ کو حادثے کا شکا رہونے والے طیارے کی مسافروں کی فہرست میں شامل ہے۔
اطلاعات کے مطابق، چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
تاہم، ابھی تک مسافروں کے بارے میں حتمی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔ سول اور عسکری امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
جنید جمشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق وہ چترال میں تبلیغ کے سلسلے میں موجود تھے۔
Heaven on Earth Chitral.
With my friends in the Path of Allah . Snowpacked Tirchmir right behind us pic.twitter.com/ZajcWEKlrG— Junaid Jamshed (@JunaidJamshedPK) December 4, 2016
Read Comments