ممبئی:حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم"اے دل ہے مشکل"کے ساتھ کرن جوہر نے 8 برس کے لمبے عرصے بعدہدایت کاری میں دوبارہ واپسی کی۔
بقول ان کے یہ فلم ان کے دل کے بیحد قریب ہے،لیکن فلم کی ریلیز میں بھارتی انتہا پسندوں نے بے پناہ مشکلات پیدا کردی تھیں۔
بالآخرفلم ریلیز ہوگئی جسے مداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا گیا ،لیکن فلم میں چند غلطیاں تھیں جنہیں یقیناً کسی نے بھی نوٹس نہیں کیا ہوگا۔
آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
غلطی نمبر1
اس سین میں رنبیر اور انوشکا بائیک پر بیٹھے نظر آرہے ہیں ، غلطی یہ ہے کہ رنبیر نے گھڑی سیدھے ہاتھ میں پہنی ہوئی ہے جبکہ اگلے ہی لمحے گھڑی ان کے بائیں ہاتھ میں منتقل ہوگئی۔
غلطی نمبر2
نائٹ کلب میں فواد خان کو دیکھنے کے بعد انوشکا شرما دوڑتی ہوئی جاتی ہیں اور اپنا تما م سامان مہرون رنگ کے بیگ میں ڈالتی ہیں ،اس کے بعد انوشکا اور رنبیر ہوٹل سے چیک آؤٹ کرتے ہیں،ہوٹل چھوڑتے وقت انوشکا کا بیگ اچانک مہرون سے کالے رنگ میں تبدیل ہوجاتا ہے۔
غلطی نمبر3
اس سین میں رنبیر نے سوئٹر شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے،اگلے ہی لمحے انوشکا ان سے کچھ پوچھنے کیلئے مُرتی ہیں اس وقت رنبیر کی شرٹ پر پتہ نہیں کہاں سے جیکٹ آجاتی ہے۔
غلطی نمبر4
اس سین میں دونوں اداکار(رنبیر انوشکا) ہری بھری وادی میں بولی وڈ ڈانس کرتے ہیں اگلے ہی پل دونوں برف سے ڈھکی پہاڑیوں میں موجود ہوتے ہیں ،دونوں اتنی تیزی سے سفر کس طرح کرسکتے ہیں؟
daily.bhaskar.com