کوئی ملک حرمین شریفین کی طرف آنکھ اٹھا نہیں دیکھ سکتا،خورشید شاہ

شائع 05 جنوری 2016 06:07pm

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بیان کو اپوزیشن رہنماوٴں نے مسترد کر دیا ، اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے یہ کمزور اور بے بس پاکستان کا بیان معلوم ہوتا ہے ،خورشید شاہ اور شیریں مزاری نے ان کیمرہ بریفنگ کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے پالیسی بیان دینے کو اپوزیشن نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سرتاج عزیز دفترخارجہ کی پریس ریلیز پڑھ کر نہ سنائیں،ان کیمرہ بریفنگ دیں، یہ کمزور اور بے بس پاکستان کا بیان معلوم ہوتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سری لنکا کا دورہ اہم نہیں تھا ، ایران سعودی عرب کے درمیان تنازع کے اثرات پاکستان پر پڑیں گے، حکومت بھٹو کی پالیسی اپنائے اور اسلامی دنیا کو اکٹھا کرے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی ملک حرمین شریفین کی طرف آنکھ اٹھا نہیں دیکھ سکتا، حکومت متوازن پالیسی اپنائے۔

تحریک انصاف کی شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت اپنے لوگوں کواعتماد میں لے، ایوان کو بریف کیا جائے، لگتا ہے حکومت نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی پالیسی نہیں بنائی۔

Read Comments