باکسر عامر خان کے والدین فریال کا سچ سامنے لے آئے
برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے گزشتہ کچھ عرصہ پہلے اپنے سسرال والوں کی جانب سے خود پر کیے جانے والے مظالم کو سوشل میڈیا پر چند تصاویر کے ذریعےشئیرکیا۔ تصاویر میں درج پیغام کے مطابق ان کی ساس اور بڑی نند نےانہیں تشدد کا نشانہ بنایااور مارنے کی کوشش کی۔ ان پیغامات پر عامر کے گھر والوں کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیاتھا جس کی وجہ سے سب کی ہمدردیاں فریا ل کے ساتھ تھیں لیکن اب باکسر عامر خان کے والدین نے اپنی بہو پر ہونے والے تشدد پر اپنا موقف دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مستر د کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے فریال پر کبھی ہاتھ نہیں اٹھایا اسے ہمیشہ اپنی بیٹی کی طرح سمجھا ہے"۔ عامر کے والد سجاد خان کا کہنا تھا کہ میں دو بیٹیوں کا باپ ہوں میں کیوں اس پر تشدد کروں گا میں فریا ل اور اپنی بیٹیوں میں کوئی فرق نہیں سمجھتا،لیکن فریال جس طرح کا لباس پہنتی ہے وہ قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فریال نے عامر کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی جس میں ان کا لباس صحیح نہیں ہے لہٰذا میں نے فریال کی بجائےعامر سے کہا کہ اپنی بیوی کو کہو اس طرح کا لباس نہ پہنا کرے،اور اگر وہ ایسا لباس پہننا چاہتی ہے تو اس میں لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر نہ کرے۔ انہوں نے فریال پر ظلم و ستم کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے اس پر تشدد کیا ہے تو اسے اسپتال جانا چاہئے تھا اور ثبوت پیش کرنے چاہئے تھے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے اس کا مطلب وہ جھوٹ بول رہی ہے۔ واضح رہے کہ فریال اور عامر 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیئے: معروف باکسر عامر خان کی اہلیہ گھریلو تشدد کا شکار