دانتوں کے درمیان سفید رنگ کا مواد کا جمنا ٹارٹر کہلاتا ہے۔ اگر اس کی صفائی نہیں کی جائے تو اس دانت کمزور اور خراب ہونے لگتے ہیں۔
صرف دانت برش کرنے سے یہ صاف نہیں ہوتےبلکہ دانتوں کا اضافی خیال رکھنا پڑتا ہے تاکہ آپ کے دانت خراب نہ ہوں اور ان میں ٹارٹر کے علاوہ کیڑے لگنے کی شکایت بھی نہ ہو۔
دانتوں کی حفاظت کےلئے نیچے دی گئی جادوئی ترکیب پر عمل کریں اور دانتوں میں جمع ٹارٹر گھر بیٹھے باآسانی صاف کرلیں۔
٭ سب سے پہلے ایک پیالے میں ایک لیموں کا رس ڈال دیں، اب اس میں بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ اب اس مکسچر کو روئی کی مدد سے اپنے دانتوں پر لگائیں، 3 منٹ بعد دانتوں کو سادے پانی سے صاف کرلیں۔
٭ پھر 10 سے 20 منٹ بعداپنے دانتوں کو ٹوتھ پیسٹ سے صاف کرلیں۔
یہ عمل ہفتے میں 2 بار کریں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔