کیا آپ نے کبھی ایسے پھل کھا ئیں ہیں؟
سردیا ں آتے ہی بعض افراد گلے کی خراش اور کھانسی کا شکا ر ہوجاتے ہیں ۔لیکن ایسے میں اگر رسیلے اور ت±رش پھل کھائے جائیں تواس سے متعدد امراض کا خاتمہ ہو جاتاہے۔ ترش پھلوں میں حیاتین الف،ب اور ج(وٹامنز اے ،بی اور سی) وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں کیلشیم او گلو کوس کی بھی وافر مقدار ہوتی ہے۔ تاہم قدرے پکے ہوئے ترش پھلوں کے رس کو شہد کے ساتھ پینے سے کھانسی میں کمی ہو جاتی ہے۔ یہ پھل زود ہضم ہوتے ہیں۔ معدے اور جگر کو تقویت پہنچاتے ہیں۔ کمزور لوگوں کے لئے ترش پھل فائدے مند ہوتے ہیں۔ ان کے کھانے سے بدہضمی اور متلی کی شکایت دور ہو جاتی ہیں۔ یہ بھوک بڑھا کر ہاضمہ بہتر بناتے ہیں۔ خون کی کمی دور کرتے ہیںاور اس کے ساتھ ساتھ دانتوں اور پٹھوں کی مضبوطی کے لیے بھی مفید ہیں۔ ذیل میں ان پھلوں سے متعلق مفید معلومات فراہم کی جار ہی ہیں۔ چکوترا چکوترا(گریپ فروٹ) یہ ایک ایسا پھل ہے جو برسوں سے ہاضمے کے نظام کی خرابیوں کو دور کرنے میں مدد دیتا آرہاہے۔جن افراد کا ہاضمہ خراب رہتا ہو وہ اسے کھاکر فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ چکوترا ایک تقویت بخش پھل ہے۔ سنگترہ سنگترہ دل اور معدے کو طاقت دیتا ہے گرمی، بخار، پیاس اور بے چینی ختم کرتا ہے۔ قے اور متلی کو بھی روکتا ہے۔ سینہ صاف کرتا ہے۔ ہاضم پھل ہے۔ اس میں حیاتین (وٹامنز) کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ لیموں