شائع 15 دسمبر 2016 08:27am

پیٹرولیم جیلی آپ کی جلد کےلئے کتنی فائدہ مند ہے؟

ویزلین میں استعمال ہونے والا پرائمری جُزپٹرولیم جیلی ہوتی ہے اور یہ کئی بیوٹی پروڈکٹس میں شامل ہوتا ہے، چونکہ یہ ہماری جلد کو موئسچرائز کرنے میں بہت مددگار ہوتی ہے لہذا اس کا استعمال کئی چیزوں میں کیا جاتا ہے۔

پٹرولیم جیلی تیل کو ریفائین کرکے تیار کی جاتی ہے۔ اچھی طرح ریفائین کرنے کے بعد اس کو کئی بیوٹی پروڈکٹس میں استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن اس میں موجود اجزاء ہماری جلد کےلئے بالکل مفید نہیں ہوتے۔

پیٹرولیم جیلی مختلف لوشن، کریموں اور بچوں کے پروڈکٹس میں شامل کی جاتی ہے۔ پیٹرولیم جیلی کے علاوہ اس کو پیرافن آئل، منرل آئل، پیٹرولاٹم بھی کہا جاتا ہے۔

اس کو جلد پر لگانے کے بعد آپ کی اسکن پانی سے دھونے کے بعد بھی خشک نہیں ہوتی م جس کے نتیجے میں آپ کی جلد کے پورز بند ہوجاتے ہیں اور اس میں جراثیم پیدا ہونے لگتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

justnaturallife :بشکریہ

Read Comments