شائع 06 جنوری 2016 05:53am

اےآررحمان اننچاس برس کے ہوگئے

ممبئی:بولی وڈ کے مایہ ناز موسیقار اے آر رحمان(اللہ رکھا رحمان) آج اپنی اننچاسویں سالگرہ منا رہے ہیں ،وہ چھ جنوری انیس سو چھیاسٹھ کو بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کے دارالحکومت چنائے میں پیدا ہوئے تھے۔

ان کا تعلق موسیقار گھرانے سے ہے،انہوں نے اپنے فنی کیر ئیر کا آغاز انیس سو بیانوے میں تامل فلم راجو سے کیا ،اس کے بعد انہوں نے رام گوپال ورما کی فلم رنگیلا میں اپنے فن کا جادو جگایا اور پھر قسمت جیسے ان پر مہربان ہوگئی۔

وہ دن ہے اور آج کادن ان کے فن کا ستارہ آسمان پر روز اول کی طرح روشن ہے ،وہ اپنی زندگی میں کامیابی کے اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں تک پہنچنے کے صرف کوئی خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔

وہ لاتعداد ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں جن میں نیشنل ایوارڈ ،پدما بھوشن اور پدما شری کے ساتھ ہا لی وڈ کا سب سے معتبر ایوارڈ گولڈن گلوب ایوارڈ بھی شامل ہے جو انہیں فلم سلم ڈاگ ملینئر کی موسیقی ترتیب دینے کے لئے دیا گیا تھا۔

اے آر رحمان کو دو ہزار گیارہ میں برطانوی میگزین کی جانب سے مستقبل کے میوزک آئیکون میں شامل کیا گیا ہے،اس کے علاوہ وہ دنیا کے پانچ سو بااثر افراد کی فہرست میں بھی شامل ہو چکے ہیں۔

Read Comments