ممبئی:رواں سال اکتوبر میں ریلیز ہونے والی ہدایت کار کرن جوہر کی فلم "اے دل ہے مشکل"میں پاکستانی اداکار فواد خان کے بہت سے سین ڈیلیٹ کرکے ان کا کردار بیحد مختصر کردیا گیا۔
ان کے کردار کے ساتھ زیادتی بھارتی انتہا پسند تنظیم جماعتوں کے دباؤ کےباعث کی گئی۔
فواد کے فلم سے 6-5 ڈیلیٹ کیے جانے والے سینز میں سےدو سین حال ہی میں یوٹیوب پرریلیز کئے گئے ہیں جن میں وہ انوشکا کے ساتھ رنبیر کپور(فلم میں انوشکا کے دوست)کے بارے میں باتیں کرتے نظر آرہے ہیں۔
جبکہ ایک اور سین میں ایشوریا اور رنبیر کپور انوشکا کے بارے میں بات کررہے ہیں۔
پاکستانی اداکار کی موجودگی اور انتہا پسندوں کی دھمکی کے باعث "اے دل ہے مشکل"2016 کی متنازعہ فلم قرار دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ فلم متنازعہ ہونے کے باوجوداچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے لیکن فواد کے سینز ڈیلیٹ کیے جانے کے باعث ان کے مداحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
فلم میں اداکار رنبیر کپور،ایشوریا رائے،انوشکا شرما اور فواد خان کے علاوہ شاہ رخ خان مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے۔
ویڈیو دیکھئے
بشکریہ :انڈین ایکسپریس