پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کے والد سجاد خان نے اپنی بہو فریال مخدوم کو شیطان قرار دے دیا۔
سجاد خان کا کہنا ہے کہ وہ شہرت کی بھوکی ہے، فریال میرے بیٹے(عامر) کے صبر کا امتحان لے کر بات طلاق کی طرف لےجارہی ہے۔
رنگ میں لڑنے والے باکسرعامر خان کی گھر کی لڑائی سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے میڈیاپرآئی اور سنگین ہوگئی۔
گھریلو جھگڑے پرفریال مخدوم کے دئیے ایک انٹرویو پران کے سسرسجاد علی شاہ میدان میں آگئے۔
بولے کہ ان کی بہو خاندان کی عزت کو اچھال رہی ہے وہ شہرت کی بھوکی ہے اورخاندان کو تقسیم کررہی ہے۔
فریال میں ذرا سابھی سلیقہ نہیں اگر سلیقہ ہوتا تو وہ چیزوں کو ٹھیک کرنا چاہتیں،ادھرادھرانٹرویو دے کرمعاملے کو آگے خراب کیا جارہا ہے،اگر عامرخان کا صبر جواب دے گیا تو بات طلاق تک بھی پہنچ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ فریال مخدوم نے گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل کودئیےگئے انٹرویو میں اپنے سسرالیوں پر کڑی تنقید کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی کےکچھ ماہ بعد ہی سسرال والوں کا رویہ ہتک آمیزہوگیا، طرح طرح کےطنزکرکےپریشان کیا جاتا تھا،اس کے علاوہ انہیں مائیکل جیکسن کہہ کرچھیڑا جاتا تھا۔