شائع 06 جنوری 2016 07:31am

مشی خان عدالت کی گرفت میں

راولپنڈی:پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان مشی خان پر فراڈ کرنے کے جرم میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشی خان پر گزشتہ سال ستمبر میں ایک خاتون ڈاکٹر افشاں کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا تھا ،ڈاکٹر افشاں کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشی خان کو ایک کمرشل میں کام کرنے کے ساڑھے چار لاکھ روپے دئے تھے لیکن انہوں نے نہ کام کیا اور نہ پیسے واپس کئے۔

یہ مقدمہ افشاں کی جانب سے چار جولائی کو درج کیا گیا تھاایف آئی آر میں ان کے مینجر کانام بھی شامل ہے ، اس کیس کی سماعت علاقہ مجسٹریٹ کاشف جاوید کی عدالت میں ہوئی ،کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے مشی خان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ اداکارہ نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔

بعد ازاں مدعی افشاں کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے سماعت پندرہ مارچ تک ملتوی کردی گئی۔سماعت کے بعد مشی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی فراڈ نہیں کیا ہے اور نہ ان کا اس کیس سے کوئی لینا دینا ہے ۔

Read Comments