شائع 17 دسمبر 2016 07:02am

اپنی وُکیبلری بہترین بنانا چاہتے ہیں تو ان طریقوں پر عمل کریں

بعض لوگ   کچھ نہ کچھ سیکھنے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ہر اس چیز کو سیکھیں جس سے ان فائدہ حاصل ہو۔

کچھ لوگوں کو  ذخیرہ الفاظ بڑھانے کا شوق ہوتا ہے۔ وہ ہر لفظ کا مطلب اور ان کے متبادل استعمال ہونے والے الفاظ کے بارے میں بھی جاننے کےلئے کوشاں رہتے ہیں۔

اگر آپ بھی انہی لوگوں میں سے ہیں تو آج ہم آپ کو اس حوالے سے چند اہم ٹپس سے آگاہ کریں گے، جن پر عمل کرنے سے یقیناً آپ کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ ہوگا۔

٭ بچوں کے ساتھ پڑھیں

اگر آپ کے بچے ہیں تو آپ ان کو روز را ت کو کتاب میں سے دیکھ کر کہانیاں سنایا کریں۔ اس سے آپ کے ساتھ بچوں کی بھی ریڈینگ اچھی ہوگی اور الفاظ کی ادائیگی بھی بہتر ہوگی۔

 ٭ فلمیں دیکھیں

اگر آپ اپنی انگریزی بہتر کرنا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ بغیر سب ٹائٹلز کے انگریزی فلمیں دیکھیں۔ اس کے لئےاینی میٹڈفلموں کا انتخاب بہتر آپشن ہے۔

٭ میگزین پڑھیں

اکثر لوگ میگزین میں بس تصاویر دیکھتے ہیں اور پھر اس کو واپس ٹیبل پر رکھ کر چلے جاتے ہیں۔ اگر الفاظ کا ذخیرہ جمع کرنا چاہتے ہیں تو میگزین پڑھنے سے بہتر اور کوئی طریقہ نہیں ہوسکتا۔

٭ مشکل الفاظ سنیں

اگر مطالعے کے دوران کوئی مشکل لفظ آجائے تو اس کو نظر اندازکرنے کے بجائے اس کو انٹرنیٹ پر سرچ کرکے سنیں کہ اس لفظ کی ادائیگی کیسے ہوتی ہے۔

٭ نئی جگہوں پر جائیں

اگرآپ کو تاریخ سے لگاؤ ہے تو کوشش کریں کہ میوزم اور تاریخی جگہوں کا وزٹ کریں۔

٭ ماحول کو توجہ دیں

جب بھی روڈ پر پیدل چل رہے ہوں تو آس پاس کے ماحول کو اپنے دماغ میں بیان کرتے ہوئے چلیں۔ اس سے آپ کی وُکیبلری میں موجود خلاء پُر ہوجائے گی۔

Read Comments