مٹھی:وبائی امراض میں مبتلا 4 بچے دم توڑ گئے

شائع 06 جنوری 2016 07:58am

تھرپارکر:مٹھی کے سول اسپتال میں مختلف وبائی امراض میں مبتلا چار بچے دم توڑ گئے، چھ روز میں ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہو گئی،سول اسپتال مٹھی میں گیسٹرو سمیت مختلف وبائی امراض میں مبتلا بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری،آج مزید چار بچے دم توڑ گئے ۔
جس کے بعد نئے سال کے ابتدائی چھ روز میں ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہو گئی ہے جبکہ تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں میں نوے بچے اب بھی زیر علاج ہیں،بچوں کی ہلاکتیں آر او پلانٹس کی خرابی کے بعد مضر صحت پانی پینے اور اسپتالوں میں ادویات کی کمی کے باعث ہو رہی ہیں، ذرائع کے مطابق پینے کے صاف پانی اور ادویات کی عدم فراہمی کی صورت میں مزید ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔

Read Comments