شائع 20 دسمبر 2016 02:15pm

جگا جاسوس کا ٹریلر منظر عام پر

رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی انوراگ باسو کے زیر ہدایت بننے والی فلم جگا جاسوس کا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔گو کہ فلم کاپنے متعین کردہ وقت سے تجاوز کر چکی ہے لیکن ٹریلر  سے کافی اچھی معلوم ہوتی ہے۔

شتر مرغ کی سواری سے لے کر ننھے ہاتھی کے ساتھ ریس لگانے تک انوراگ باسو کی جگا جاسوس نظروں کو  بھارہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹریلر میں کوئی ڈائلاگ موجود نہیں ہے۔

فلم کی کہانی ایک نوجوان جاسوس کے گرد گھومتی ہے جو اپنے گم شدہ باپ کی تلاش میں نکلتا ہے۔

ایڈونچر سے بھرپور فلم جگا جاسوس 7اپریل 2017 کو سینما کی زینت بنے گی۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments