لاہور:قومی ترانے کے خالق اور شاہنامہ اسلام کے تخلیق کار ابوالاثر حفیظ جالندھری کی آج 34ویں برسی منائی جارہی ہے۔
حفیظ جالندھری نے ہمیشہ نظریہ پاکستان کی حفاظت اور اشاعت کیلئے اپنے قلم کا استعمال کیا۔
چودہ جنوری سن 1900 کو بھارتی شہر جالندھر میں پیدا ہونے والے حفیظ جالندھری نے رومانوی، مذہبی، ملی، اور فطری موضوعات پر تحریریں پیش کیں تاہم ان کا سب سے بڑا کارنامہ چار جلدوں پر مشتمل شاہنامہ اسلام ہے۔
حفیظ جالندھری تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن تھے،قیام پاکستان کے بعد انہوں نے افواج پاکستان میں بطور ڈائریکٹر جنرل مورال کے طور پر بھی کام کیا۔
انہیں پاکستان کے قومی ترانے کے تخلیق کار ہونے کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
حکومت پاکستان نے ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں ''پرائڈ آف پرفارمنس'' اور ''ہلال امتیاز'' سے نوازا۔
آپ 21 دسمبر1982ء کو اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔