شائع 23 دسمبر 2016 11:07am

معمولی نظر آنے والی انتہائی کارآمد سیفٹی پن

معمولی  نظر آنے والی انتہائی کارآمد سیفٹی پن

سیفٹی پن کو لوگ زیادہ کارآمد نہیں سمجھتے  لیکن یہ معمولی سی نظر آنے والی پن ہمیں کتنے فائدے فراہم کرسکتی ہے، اس بات سے لوگ واقف نہیں ہیں۔

یہ آپ کےلئے کیسے کارآمد ثابت ہوسکتی ہے آئیے جانتے ہیں۔

٭ سردیوں کے موسم میں اسٹیٹک

اکثر سردیوں کے موسم میں اون کے کپڑے پہننے سے آپ کو مختلف چیزوں سے کرنٹ لگتے ہوئے محسوس ہوتا ہے۔ اس کرنٹ سے محفوظ رہنے کےلئے آپ سیفٹی پن کا سہارا لے سکتے ہیں۔ اپنے کپڑوں میں سیفٹی پن لگانے سے آپ کو چیزوں سے کرنٹ نہیں لگے گا۔

٭ موزوں کو اکھٹا رکھیں

اگر آپ کے موزے بھی واشنگ مشین میں جاکر کھو جاتے ہیں تو اس کا آسان حل یہ ہے کہ آپ اپنے دونوں موزوں کوسیفٹی پن پر لگالیں اور اس کے بعد واشنگ مشین میں ڈال کر دھو لیں۔

٭ گلے کا ہار فٹ کرنے کےلئے

اگر آپ  بڑے گلے کے ہار کو چھوٹا کرکے پہننا چاہتے ہیں تو اس معاملے میں سیفٹی پن آپ کی بہت مدد کرسکتی ہے۔

٭ نمک دانی کی صفائی

اگر آپ کی نمک دانیوں کے سوراخ بند ہوگئے ہیں تو ان کو سیفٹی پن سے باآسانی صاف کیا جاسکتا ہے۔

Read Comments