ممبئی : مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم دنگل بولی وڈ میں ریلیز ہوچکی ہے اور اس فلم کی ہرطرف سے مداح سرائی کی جارہی ہے اور عامر اب تعریفیں سمیٹنے میں مصروف ہیں لیکن سلو بھائی نے کہا ہے کہ ان کو عامر خان سے نفرت ہے۔
اپنے ٹویٹ میں سلمان خان نے کہا کہ انہوں نے آج دنگل فلم دیکھی ہے اور یہ سلطان سے کہیں زیادہ بہتر ہے اسلئے وہ عامر سے ذاتی طور پر تو محبت کرتے ہیں لیکن بحیثیت پروفیشنل عامر سے انکو اتنی ہی نفرت بھی ہے۔
عامر خان کی فلم دنگل اور سلمان خان کی سلطان کا ابتداء سے موازنہ کیا جارہا ہے۔ اگرچہ کہ دونوں فلمیں ریسلر سے متعلق ہیں لیکن ان کی کہانی قدرے مختلف ہے۔
سلطان کی کہانی دو پہلوانوں کے درمیان محبت کے گرد گھومتی ہے جبکہ دنگل کی کہانی کا محور ایک ریسلر اور اسکی دو بیٹیاں ہیں۔
عامر خان کی فلم دنگل سے متعلق پہلے ہی مثبت نقطہ نظر کا اظہار کیاجارہا ہے جبکہ کرسمس کے موقعے پر بھی کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں ہورہی ہے ،اسلئے امید کی جارہی ہے کہ دنگل کوئی بڑا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوپائے گی۔
سلو بھائی کی فلم سلطان پہلے روز چھتیس کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوسکی تھی جبکہ عامر کی فلم دنگل سے پچیس کروڑ روپے کا بزنس پہلے دن کرنے کی امید ہےکیونکہ کرنسی کریک ڈاون کا اثر بھی اسکی آمدن پر متوقع ہے۔
Courtesy: International Business Times