شائع 24 دسمبر 2016 09:50am

سارہ،ابراہیم کو کسی اورماں کی ضرورت نہیں،کرینہ کپورخان

ممبئی:بھارت میں ان دنوں سیف ،کرینہ اور ان کا ہونے والا بچہ "تیمور علی خان"موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ،پورے بھارتی میڈیا میں ان تینوں کے علاوہ کوئی اور خبر ہے ہی نہیں۔

بھارتی ویب سائٹ پنک ولا نے ماضی میں جاکر سیفینا کا مشہور پروگرام "کافی ود کرن سیزن3"میں لیا گیا  انٹرویو دوبارہ شائع کیا ہے۔

اس وقت دونوں اداکار شادی کے بندھن میں نہیں بندھے تھے لیکن  ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا تھے۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ کے دوران شو کے میزبان کرن جوہر کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ ایک شادی شدی اور دو بچوں کے باپ کے ساتھ تعلقات قائم کرنا  کتنا مشکل ہے؟کے جواب میں کرینہ کا کہنا تھا "ہم اس بارے میں بہت سی باتیں کرتے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ "مجھے ایسا لگتا ہے کہ سیف کے دونوں بچے میری ذمہ داری نہیں ہیں کیونکہ ان کے پاس ان کی اپنی ماں موجود ہے،جو بہترین ہے،انہیں کسی اور کی ضرورت نہیں،لیکن بچوں کو ہمیشہ ایک دوست کی ضرورت ہوتی ہے"۔

واضح رہے کہ سیف اور کرینہ  طویل دوستی کے بعد 16 اکتوبر 2012 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے ،گزشتہ کچھ دن پہلے دونوں کے گھر پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام تیمور علی خان رکھا گیا ہے۔

Read Comments