شائع 25 دسمبر 2016 11:53am

دنیا بھر میں کرسمس مذہبی جوش و جذبے سے منا ئی جارہی ہے

دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔

آج مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کی   دنیا بھر میں رنگیناں اور رونقیں لگی ہوئی ہیں۔

مسیحی برادری ایک دوسرے کو اس دن کی مبارکباد دے رہی ہے۔ اپنے پیاروں کو چاکلیٹس کھلا کر منہ میٹھا کیا جارہاہے۔

گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

نیویارک ، لندن ، منیلا  اور ہانگ کانگ سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں کرسمس ٹری  روشن کیے گئے عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ۔

خوشبوؤں  کے  شہر پیرس  میں ایفل ٹاور کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔

عراقی شہر موصل میں  بھی  داعش کے قبضے سے آزادی کے بعد مسیحی برادری کرسمس مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منارہی ہے ۔

فلوریڈا کے لوری پارک چڑیا گھر میں جانوروں کے بچوں کو بھی کرسمس کی خوشیوں میں شامل کیا گیا ہے ، پنجرے میں کرسمس ٹری اور دیگر تحائف رکھے گئے ہیں، جانور ان تحائف کے ساتھ اٹھکھیلیاں کرتے نظر آئے ۔

امریکی صدر براک اوباما نے بھی ویڈیو پیغام میں  مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی  ہے ۔

Read Comments