اسلام آباد: محکمہ والڈ لائف پنجاب نے میرا کو پانڈے کا بچہ دینے سے معذرت کرلی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دن پہلے میرا نے وائلڈ لائف پنجاب سے درخواست کی تھی کہ وہ ایک پانڈے کا بچہ گود لینا چاہتی ہیں اور اس کے لئے وہ ایک چھوٹا سا جنگل بنانے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں ۔
میرا کے اس مطالبے پر وائلڈ لائف کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہم میرا کو پانڈے کا بچہ نہیں دے سکتے البتہ ریچھ کا بچہ حاضر ہے چاہئے؟
آن لائن ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ میرا کو پانڈے کا بچہ نہیں دیا جا سکتا اس کے لئے ہم معذرت خواہ ہیں لیکن ہمارے پاس ایک عدد ریچھ کا بچہ موجود ہے اگر میرا چا ہیں تو وہ لے سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ میرا کے اس مطالبے پر پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناءکا کہنا تھااداکارہ میرا پانڈے کا بچہ گود لینے کی بجائے اپنے بچوں کو گود میں کھلائیں تو زیادہ اچھا ہوگا۔