شائع 26 دسمبر 2016 06:22am

کون کہتا ہے ماہرہ فلم"رئیس" کی تشہیر کاحصہ نہیں؟

ممبئی:پاکستانی کوئین ماہرہ خان  بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ  باہمت خاتون بھی ہیں ،وہ جلدی ہار نہیں مانتیں اور مشکل وقت میں کوئی نہ کوئی راستہ نکال ہی لیتی ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق  پاک بھارت کشیدگی کے باعث ماہرہ کنگ خان کے ساتھ اپنی  آنے والی فلم"رئیس"کی تشہیر  ی مہم کا حصہ نہیں ہوں گی لیکن ماہرہ نے لفظ" نہ" نہیں سنا  انہوں نے رئیس کی تشہیر کیلئے  انوکھا طریقہ اپنالیا۔

بولی وڈ ببل کے مطابق  ماہرہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک بلیک اینڈ وہائٹ تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ ٹی شرٹ پہنے نظر آرہی ہیں ،ٹی شرٹ پر فلم کا ڈائیلاگ "بیٹری سالا"لکھا ہوا ہے،یہ ڈائیلاگ ٹریلر  میں  ماہرہ شاہ رخ خان کو کہتی نظر آتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دن پہلے  کنگ خان نے بھارتی انتہا پسند تنظیم  کے سربراہ راج ٹھاکرے سے ملاقات کرکے  اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ  مستقبل میں وہ کسی  پاکستانی اداکار کے ساتھ کام نہیں کریں گے،جس کے باعث فلم کو بھارت میں ریلیز کی اجازت دی گئی۔

خیال رہے کہ فلم رئیس اگلے سال جنوری 2017 میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی،فلم میں شاہ رخ  اورماہرہ خان کے علاوہ نوازالدین صدیقی بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں، جبکہ سنی لیونی ماضی کے سُپر ہٹ گانے"لیلیٰ میں لیلیٰ"میں پرفارم کرتی نظر آئیں گی۔

#Raees

A photo posted by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

Read Comments