شائع 26 دسمبر 2016 06:58am

مادھوری نے 25 دسمبر کیسے منایا دیکھئے دلچسپ تصاویر

ممبئی:بولی وڈ میں بہترین ڈا نسر اور  دلکش مسکراہٹ  کیلئے مشہور  معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اپنے بچوں (رایان اور آرین)اور شوہر(ڈاکٹر نے نے) کے  ساتھ 25 دسمبر کو محبت کی نشانی "تاج محل"دیکھنے آگرہ پہنچ گئیں۔

پنک ولا کے مطابق مادھوری  کو تاج محل  میں دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے  اور ان کے ساتھ یادگاری تصاویر بنوانے لگ گئے۔

انہوں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ "اپنی فیملی کے ساتھ بھارت گھوم رہی ہوں ،ہماری ثقافت اور لوگ  بہت  اچھے ہیں ،میں ان تما لوگوں کو جن میں فوجی اور پولیس کے جوان شامل ہیں سلام کرتی ہوں یہ  ہمارے "حقیقی ہیروز"ہیں۔

ان کی وجہ سے ہم محفوظ ہیں ،اس کے علاوہ انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی تمام لوگوں کو نئے سال کی آمد کی مبارکباد بھی دے ڈالی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2012 میں بھی مادھوری شوہر اور بچوں کے ساتھ تاج محل دیکھنے گئی تھیں لیکن اس وقت انہوں نے منہ چھپا رکھا تھا لیکن اس بار انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا اور لوگوں میں گھل مل گئیں۔

تصاویر دیکھئے

Traveling around India. Am astounded by how amazing our people and culture are. Jai hind!

A photo posted by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene) on

Read Comments