لندن:برطانیہ کے معروف گلوکار جارج مائیکل53 برس کی عمر میں نمونیا کے باعث انتقال کرگئے۔
جارج مائیکل جب گاتے تو سحر طاری کردیتےان کے مخصوص انداز گائیکی نے انہیں شہرت کی بلندیوں پرپہنچایا ،وہ نہ صرف گلو کار تھے، بلکہ ایک اچھے سانگ رائیٹر اور پروڈیوسر بھی تھے۔
جارج مائیکل نے اپنے کیریئر کا آغاز 80 کی دہائی میں ویم سے کیا تھا اور بعد میں سولو سیکنگ کی۔
ان کے مشہور البمز میں فیتھ،لسن ود آؤٹ پروجوڈس وولیم ون شامل ہیں، برطانوی چارٹ بسٹر میں ان کے سات گانے سرفہرست رہے جن میں کیئر لس وسپرز اور فیتھ شامل ہیں انہوں نے تین برٹ ایوارڈ اور دو گریمی ایوارڈ بھی جیتے۔
گلوکاروں ،اداکاروں اور سیاستدانوں کی جانب سے جارج مائیکل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
جارج مائیکل کا انتقال لندن میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا ہے لندن کے میئر صادق خان نے جارج مائیکل کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔