اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2016 11:50am

پاکستانی 'اینجل' کو قتل کی دھمکیاں

ممبئی:پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور   گلوکار طاہر شاہ  کو قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ڈی این انڈیا کی رپورٹ کے مطابق  یو ٹیوب پر لاکھوں مداح رکھنے والے مشہور ومعروف سنگر طاہر شاہ المعروف "اینجل" کو گزشتہ کچھ عرصے سے  قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں جن سے خوف زدہ ہوکر انہوں نے پاکستان چھوڑدیا ہے۔ان کے مینیجر کا کہنا ہے کہ  طاہر شاہ کہاں گئے کسی کو علم نہیں۔

واضح رہے کہ طاہر شاہ کو 2013 میں اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے یوٹیوب پر اپنا البم"آئی ٹوآئی"ریلیز کیا جودیکھتے ہی دیکھتے  لاکھوں لوگوں  کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

بعد ازاں رواں سال اپریل میں ان کا ایک اور البم "اینجل"ریلیز ہوا جس میں ان کے ملبوسات اور شاعری نے لوگوں کو چونکنے پر مجبور کردیا ،یہ البم بھی سُپر ہٹ ثابت ہوا۔

اس البم کونہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی بیحد پزیرائی حاصل ہوئی۔

Read Comments