شائع 27 دسمبر 2016 07:51am

سانولی رنگت بھی خوبصورت ہوتی ہے

سانولی رنگ بھی خوبصورتی کی نشان ہوتی ہے۔ وہ خواتین جن کی رنگت گندمی ہوتی ہے وہ بہت جاذب نظر اور پرکشش نظر آتی ہیں۔

جب گندمی رنگت پر ہلکا میک اپ کرلیا جائے تو اس سے گندمی رنگ اور زیادہ کِھل جاتا ہے۔ لیکن زیادہ تر لوگوں کو گوری رنگت ہی خوبصورت لگتی ہے اور سانولی رنگت کو کوئی خاص اہمیت نہیں دی جاتی۔

اسی احساس کمتری کا شکارہوکر سانولی لڑکیاں اپنا رنگ گورا کرنے کےلئے کئی ٹوٹکے آزمانے لگتی ہیں اور ہرممکن کوشش کرتی ہیں کہ وہ کسی طرح گوری ہوجائیں۔

گورارنگ کرنے کےلئے ایسی پروڈکٹس استعمال کرنے لگتی ہیں جس سے ان کی اصلی جلد بھی خراب ہونے لگتی ہے۔

سانولی رنگت والی لڑکیاں رنگ گوراکرنے کے بجائے قدرتی غذاؤں کے ذریعے اپنی جلد کونکھار سکتی ہیں اور چمکدار بناسکتی ہیں۔

اس کے علاوہ اپنی جلد پر مناسب میک اپ کرکے بھی آپ خوبصورت نظر آسکتی ہیں۔ سانولی لڑکیاں اپنے میک اپ میں کاجل کا استعمال ضرور کریں، اس سے ان کی آنکھیں خوبصورت اور چہرہ دلکش نظر آئے گا۔

Read Comments