لاس اینجلس:معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کی وفات کی خبر نے جہاں سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا وہیں سونی میوزک نےغلط خبر پر گلوکارہ اور ان کے مداحوں سے معافی مانگ لی۔
پینتیس سالہ معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے مداحوں کواس وقت شدید دھچکا لگاجب سونی کمپنی کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی جانب سے ان کے مرنے کی خبردی گئی۔
یہ خبر سن کر ان کے مداح شدید رنج کا شکارہوئے اوراظہارافسوس بھی کیا،جس کے بعد کمپنی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ایک ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا۔
یہی وجہ ہے کہ اس اکاؤنٹ سے ایسے ٹویٹس کئے گئے،تاہم انہیں فوراً ہٹادیا گیا تھا۔
ا ب سونی کمپنی نے برٹی اسپیئرز اور ان کے مداحوں سے معافی بھی مانگ لی ہے۔ گلوکارہ نے اس خبر پر کوئی ردعمل نہیں دیا ان کے مینیجر نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
خیال رہے کہ مائن نامی ہیکنگ گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے، اس سے قبل اس گروپ نے نیٹ فلیکس یوایس اور مارول انٹرٹینمنٹ کے ٹویٹراکاؤنٹس بھی ہیک کئے تھے۔
واضح رہے کہ فیس بک کے مارک زکربرگ اور گوگل کے چیف ایگزیکٹو کے ٹویٹر اکاؤنٹ ہیکنگ میں بھی یہی گروپ ملوث تھا۔