Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور وفاق کے درمیان عدم اعتماد پیدا ہوگیا ہے، آئین کو نظرانداز کرنا خطرناک عمل ہے، ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات درپیش ہیں۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل کو نظراندازکررہی ہے اورصوبوں کی نشاندہی کے باوجود اجلاس نہیں بلایا جا رہا، آئین کو نظرانداز کرنا خطرناک عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزرا کا ایوان میں نہ آنا افسوس ناک ہے، یہ ایک پیغام ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کو کتنا طاقتور بنانا چاہتی ہے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سندھ اور خیبرپختونخوا کا وفاق کے ساتھ عدم اعتماد پیدا ہورہا ہے، ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات درپیش ہیں۔ ماروی میمن نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں پائی جاتی،تحریک انصاف کے شفقت محمود کہتے ہیں حکومت نے اپنا طرزحکومت بہتر نہ کیا توملک انارکی کی طرف چلا جائے گا۔پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ نے کہا کہ صوبے ناراض ہوں تو دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں لڑی جا سکتی، آپ کے دشمن آصف زرداری اور ڈاکٹرعاصم ہیں یا داعش اورالقاعدہ ہیں، نیشنل ایکشن پلان سیاسی ہوچکا،قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
اسلام آباد:اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور وفاق کے درمیان عدم اعتماد پیدا ہوگیا ہے، آئین کو نظرانداز کرنا خطرناک عمل ہے، ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات درپیش ہیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل کو نظراندازکررہی ہے اورصوبوں کی نشاندہی کے باوجود اجلاس نہیں بلایا جا رہا، آئین کو نظرانداز کرنا خطرناک عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزرا کا ایوان میں نہ آنا افسوس ناک ہے، یہ ایک پیغام ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کو کتنا طاقتور بنانا چاہتی ہے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سندھ اور خیبرپختونخوا کا وفاق کے ساتھ عدم اعتماد پیدا ہورہا ہے، ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات درپیش ہیں۔
ماروی میمن نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں پائی جاتی،تحریک انصاف کے شفقت محمود کہتے ہیں حکومت نے اپنا طرزحکومت بہتر نہ کیا توملک انارکی کی طرف چلا جائے گا۔پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ نے کہا کہ صوبے ناراض ہوں تو دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں لڑی جا سکتی، آپ کے دشمن آصف زرداری اور ڈاکٹرعاصم ہیں یا داعش اورالقاعدہ ہیں، نیشنل ایکشن پلان سیاسی ہوچکا،قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔