اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2016 09:12am

خالی پیٹ ان چیزوں کو ہرگز استعمال نہیں کریں

کچھ لوگوں کو ناشتہ کرنے کی عادت نہیں ہوتی لہذا وہ صبح سویرے خالی پیٹ کچھ بھی کھالیتے ہیں بغیر یہ سوچے سمجھے کہ ان چیزوں سے وہ نقصان بھی اٹھا سکتے ہیں۔

وہ لوگ جو ناشتہ کرتے ہیں لیکن اپنے کھانے میں ایسی غذائیں کھاتے ہیں جس سے ان کے معدے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

آج ہم آپ کو ایسی ہی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جن کو ناشتے میں استعمال کرنا چاہیئے اور ایسی غذاؤں کے بارے میں بھی بتائیں گے جن کو خالی پیٹ میں کھانے سے آپ کی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

وہ کھانے کون سے ہیں،آیئے جانتے ہیں۔

٭ پیسٹریز

وہ کھانے جن میں ایسٹ شامل ہوتی ہے ان کو ناشتے میں کھانے سے گریز کریں۔

٭ میٹھی چیزیں

مصنوعی شکر سے بنی چیزوں کو ناشتے میں بالکل نہیں کھائیں۔اس سے ذیابطیس ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

٭ ڈیری اشیاء

کوشش کریں کہ دودھ دہی کو خالی پیٹ استعمال نہیں کریں، آپ ناشتہ کرنے کے بعد دہی کھاسکتے ہیں اس سے معدے میں موجود لیکٹک ایسڈ بیکٹیریا کا خاتمہ ہوتا ہے ۔

٭ کیلےاور سٹرس فروٹ

خالی پیٹ کیلے کھانے سے آپ خون میں میگنیشیم کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے دل کےامراض ہونے کا خطرہ ہوجاتا ہے۔ایسے ہی سٹرس فروٹ کے استعمال سے سینے میں جلن کی شکایت ہوسکتی ہے۔

٭سبزیاں

ٹماٹروں کو خالی پیٹ میں کھانے سے بدہضمی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کھیرے اور دیگر ہری سبزی کو ناشتے میں کھانے سے پیٹ میں درد اور سینے میں جلن ہوسکتی ہے۔

٭ مصالحے دار کھانے

تیز مصالحے والے کھانے ناشتے میں کھانے سے آپ کا نظام ہاضمہ متاثر ہوسکتا ہے۔

آپ ان چیزوں کے متبادل خالی پیٹ دلیہ اور گندم سے بنی چیزیں استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ چیزیں آپ کے نظام ہاضمہ کو راحت بخشتی ہیں اور آپ سارا دن تازہ دم رہتے ہیں۔

اگر آپ ناشتے میں پھل کھانا چاہتے ہیں تو تربوز اور بلو بیریز بہترین آپشن ہیں ۔ تربوز کھانا آپ کی آنکھیں اور دل دونوں فائدہ مند ہےجبکہ بلو بیریزکھانے سے آپ کی یاداشت اچھی ہوتی ہے۔

اپنے ناشتے میں ایک مٹھی ڈرائی فروٹ بھی ضرور شامل کریں ۔ اگر آپ کو صبح سویرے کچھ میٹھا کھانے کا دل چاہتا ہے تو آپ شہد استعمال کریں اس سے آپ کا دماغ تیزی سے کام کرے گا۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments