شائع 28 دسمبر 2016 07:42am

پینسل کی مدد سے کمردرد کو 15 منٹ میں دور بھگائیں

اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ ہمارے پاؤں جسم کے اہم اعضاء میں سے نہیں ہیں تو آپ بالکل غلط سمجھتے ہیں۔

جب بھی جسمانی ورک آؤٹ کی بات آتی ہے تو ہمارے پاؤں اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر آپ کے پاؤں کی ہڈیاں مضبوط نہیں ہوں تو اس سے آپ کو کمردرد،جوڑوں کا درد اور پیٹھ میں درد کی شکایت ہوسکتی ہے۔

اگر آپ کمردرد سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو درج ذیل دی گئی ورزش پر عمل کریں۔ یہ ورزش آپ کے کمردرد میں بہت آرام فراہم کریں گی اور اس سے آپ کے پاؤں کی ہڈیاں اور پٹھے بھی مضبوط ہوں گے۔

Toe Press

جب بھی کوئی ورزش شروع کریں تو اس سے پہلےواراپ ہونا بہت ضروری ہے اس کے لئے آپ اپنے گھٹنوں کو تھوڑا جھکائیں پھر  اپنے پاؤں کے پنجوں کو فلور پر جمائیں اور3 تک گنتی کریں۔ اس ورزش کے دن میں 3 بار 10 سیٹس کریں۔

Toe Walking

پاؤں کے پنجوں پر سارا وزن دے کر چلنے سے آپ کے مسلز مضبوط ہوتے ہیں۔ 20 سیکنڈ تک پاؤں کے پنجوں کے ذریعے واک کریں، پھر 10 سے 15 سیکنڈ کا واقفہ دیں اور دوبارہ یہ عمل کریں۔ بہتر نتائج کے لئے اس ورزش کو دن میں 2 بار کریں۔

Ankle Circle

کرسی پر بیٹھ کر اپنی ایک ٹانگ کو تھوڑا اوپر کریں اور پھراس ٹانگ کی ایڑی کو کلاک وائس گھومائیں اور 10 تک گنیں۔یہی عمل دوسری ٹانگ میں بھی دہرائیں۔

Toe Pencil Pickups

آپ پینسل کے ذریعے بھی کمردرد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ  فلور پر پینسل رکھیں اور پھر اس پینسل کو اپنے پاؤں کے پنجوں کی مدد سے اٹھانے کے بعد 10 سیکنڈز تک پکڑیں رکھیں اور پھر چھوڑ دیں۔ پھر دوسری پاؤں کے پنجوں کی مددسے بھی یہ ورزش دہرائیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments