شائع 28 دسمبر 2016 09:51am

کیٹ مڈلٹن کے بارے میں اہم انکشاف

لندن:برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے بارے میں انوکھا انکشاف سامنے آگیا، ڈیلی میل نے شہزادہ ولیم کی اہلیہ کی ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں زیادہ تر ان کے ہاتھ کے کسی نہ کسی حصے پر پلاسٹر ہے۔

لیکن یہ کیا ماجرا ہے کہ برطانوی شہزادی کئی عرصے سے  جب بھی کسی تقریب میں شرکت کرتی ہیں تو ان کے انگوٹھے یا کسی انگلی پر پٹی بندھی نظرآتی ہے۔

کرسمس کے موقع پربیٹے کے ساتھ تصویر میں انگوٹھے پرپلاسٹر،جبکہ نومبرمیں بھی ان کے سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے پر پٹی بندھ گئی۔اور پھر نومبر میں ہی ان کے الٹے ہاتھ پر چوٹ نظر آئی۔

کچھ عرصے قبل انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ اسپتال کا دورہ کیا تو سیدھے ہاتھ کا انگوٹھا زخمی نظر آیا۔شہادت کی اگلی پر بھی پٹی نظر آئی۔

آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں ایسا کیوں ہے؟ اس پلاسٹر کا آغاز ہوا 2008 سےجب  کیٹ  کی ٹیکسی میں بیٹھی ایک تصویر میں سیدھےہاتھ کے انگوٹھے پرپٹی بندھی نظر آئی۔

یہ تمام تصاویر برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شائع کی ہیں جس سے اندازہ نہیں ہوپارہاہے کہ یہ کوئی ٹوٹکا ہے یا ہاتھ سچ میں زخمی ہے؟

فوٹوز بشکریہ:ڈیلی میل ڈاٹ کام

Read Comments