شائع 06 جنوری 2016 02:21pm

پروڈیوسر گلڈ آف امریکا کے سالانہ ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان

نیویارک :پروڈیوسر گلڈ آف امریکا کے سالانہ ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔پروڈیوسر گلڈ ایوارڈ جیتنے والی فلموں کا اعلان تئیس جنوری کو لاس اینجلس میں کیا جائے گا۔

پی جی اے ایوارڈ اس بات کا اشارہ ہوتے ہیں کہ کون سی فلمیں آسکر ایوارڈ جیت سکتی ہیں۔رواں سال نامزدگی پانے والی فلموں میں دی ریوننٹ،اسٹریٹ آوٴٹ اے کامپٹن،بگ شارٹ،ایکس مشینا،بروکلین،اسپاٹ لائٹ،ان سائڈ آوٴٹ اور گڈ ڈائنوسار جیسی فلمیں شامل ہیں۔

ریوننٹ کے ڈائریکٹر الیجیندرو جی اناریشوکو پچھلے سال برڈ مین بنانے پر پی جی ایوارڈ ملا تھا جبکہ ان کی فلم بہترین فلم ،اوریجنل اسکرین پلے سمیت کئی اکیڈمی ایوارڈز کی فاتح رہی تھی۔اس بار کیرول،روم اور اسٹار وارز دی فورس اویکنز نامزدگی پانے میں ناکام رہیں۔اینی میٹڈ فلموں کی کیٹیگری میں منینز،دی پی نٹس اور انو میلسا کو ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

Read Comments