اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2016 09:20am

مونگ پھلی کو کوئی معمولی چیز نہیں سمجھیں

مونگ پھلی سردی کی بہترین سوغات ہے۔ سردیاں آتے ہی بڑی تعداد میں لوگ مونگ پھلی کوخریدتے اور کھاتے نظر آتے ہیں۔

عموماً لوگ مونگ پھلی کو چگنے کےلئے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن شاید وہ اس بات سے واقف نہیں ہوتے کہ اس کے ذریعے ہم بےتحاشہ فائدے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

مونگ پھلی غذائیت سے بھرپور تو ہوتی ہی ہے اس کے علاوہ ہم اس سے کئی فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔ جیسے خوبصورتی بڑھانے کےلئے، جسمانی اور دماغی صحت کو بہتر بنانے کےلئے مونگ پھلی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس کے ذریعے ہم دیگر اور کیا فائدے حاصل کرسکتے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔

٭ رنگت نکھرانے والی کریم

مونگ پھلی کے ذریعے آپ اپنی رنگت کو خوبصورت اور دلکش بناسکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو بھنی اور پسی مونگ پھلی 2 چمچے، دودھ آدھا کپ، شہد 2 چمچے، براؤن شوگر 4 چمچے، صندل کی لکڑی کا پاؤڈر آدھا چمچہ، میش کیا ہوا کیلا 1 عدد۔ان تمام اجزاء کو  ایک ابال آنے تک پکائیں پھر ابال آنے کے بعد  تھوڑی سی زعفران شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔روزاس پیسٹ کو  روئی کی مدد سے لگائیں اورہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔

٭ ایکنی سے محفوظ رہنے کیلئے اسکرب

پسی ہوئی مونگ پھلی 2 کھانے کے چمچے، کارن فلار،ملتانی مٹی،سرسوں کاتیل،ٹی ٹری آئل ایک ایک کھانے کاچمچہ۔اس تمام اجزاء کو تھوڑے سے پانی میں ملاکر پیسٹ بنالیں۔پھر 15 سے 20 منٹ تک کےلئے چہرے پر لگانے کے بعد منہ دھو لیں۔ بہترین نتائج کےلئے اس پیسٹ کو 7 دن تک استعمال کریں۔

٭ بال گھنے اور چمکداربنائیں

مونگ پھلی اورسرسوں کاتیل آدھاآدھاکپ، جلے ہوئےمونگ پھلی کے چھلکے آدھاکپ،کلونجی دوچمچے،ساگودانہ ایک چمچہ۔  ان سب کوچیزوں ملائیں اور  ابال آنے تک پکائیں۔ پھر  پورے سر میں اچھی طرح لگاکر آدھے گھنٹے بعد دھولیں۔

٭ سردی میں ہونے والے جسمانی درد

سرنجانِ شیریں،قسطِ شیریں اوراصغن ناگوری ایک ایک چمچہ،ثابت اسپغول آدھاچمچہ ،مونگ پھلی پسی ہوئی دو چمچے ،شہد دو چمچے ۔ان تمام چیزوں کو اچھی طرح ملاکررکھ لیں اور صبح وشام آدھا آدھا چمچہ روزکھائیں۔

بچوں کا ذہن تیز کریں

پسی ہوئی مونگ پھلی دوچمچے،بھنے پسے کالے چنے ایک چمچہ،سفید تل پسے ہوئے ایک چمچہ،چھوٹی الائچی پسی ہوئی آدھا چمچہ،مصری پسی ہوئی ایک چمچہ۔ ان اجزاء کو اچھی طرح مکس کرکے رکھ لیں۔روزانہ ایک چمچہ بچوں کو کھلائیں۔دودھ یاپانی میں ملاکربھی استعمال کرسکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔ اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments