ملک میں کسی بھی دہشتگرد تنظیم کو برداشت نہیں کریں گے،آرمی چیف

شائع 06 جنوری 2016 04:25pm

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں ملک میں کسی بھی دہشتگرد تنظیم کو برداشت نہیں کریں گے، فوج اس حوالے سے اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتی رہے گی، کور کمانڈرز کو مکمل امن اور سیکیورٹی تک دہشتگردی کے خلاف ایکشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

پاکستان کی سیاسی قیادت کے بعد عسکری قیادت نے بھی واضح کردیا کہ پاکستان میں کس بھی دہشتگرد تنظیم کا وجود برداشت نہیں ہوگا۔راولپنڈی میں ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس کہ اجلاس میں کور کمانڈرز کو منڈلاتے خطرات اوراور سیکیورٹی چینلجز سے خصوصی طور پر آگاہ کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز اور انٹیلیجنس ایجنسیز کے آپریشنز کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح کیا کہ ملک میں دہشتگرد تنظیموں کو قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔آرمی چیف نے ان تنظیموں کے حوالے سے فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا بھی اعیادہ کیا۔جنرل راحیل شریف نے ہدایت کیں کہ مکمل امن اور سیکیورٹی تک دہشتگردی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں جائیں۔آرمی چیف نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کی بڑی کامیابی پر انٹیلیجنس اینجنسیز کی بھی تعریف کی۔ان آپریشنز میں ناصرف دہشتگردوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا گیا بلکہ انکے سپورٹ میکنزم کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

Read Comments